7 دسمبر، 2006، 12:03 AM

آیت اللہ فضل اللہ

لبنان میں شیعہ اور سنیوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے // اسلامی مقاومت کے خلاف امریکہ کی سرپرستی میں سازشیں اورمکر وفریب جاری ہے

لبنان میں شیعہ اور سنیوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے // اسلامی مقاومت کے خلاف امریکہ کی سرپرستی میں سازشیں اورمکر وفریب جاری ہے

لبنان کےسرکردہ اور بزرگ عالم دین آیت اللہ فضل اللہ نے کہا ہےکہ لبنان میں شیعہ اور سنیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے خطے میں امریکہ کی پالیسیوں کی بنا پر اسلام کو بڑے خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے ایک سرکردہ عالم دین آیت اللہ فضل اللہ نے اخبار السفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ لبنان میں شیعہ اور سنیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے خطے میں امریکہ کی پالیسیوں کی بنا پر اسلام کو بڑے خطرات کا سامنا ہے  انہوں نے کہا علاقے میں اسلام کو امریکہ کی سازشوں کی وجہ سے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے اطلاعات کے مطابق علامہ فضل اللہ نے کہاکہ لبنان میں ماضی میں ہونے والی خانہ جنگی داخلی کشمکش کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ فلسطین  کو ختم کرنےکے لئے امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسینجر کے اشاروں پر شروع کی گئی تھی اور اس میں بیرونی طاقتیں ملوث تھیں انھوں نے کہا کہ لبنان کی اسلامی مقاومت حزب اللہ نے33 دن کی جنگ میں اسرائيل کو تاریخی شکست سے دوچار کیا ہے اور اب امریکہ کی سرپرستی میں اسلامی مقاومت کو ختم کرنے کی بین الاقوامی سطح پر سازشیں تیار کی جارہی ہیں انھوں نے لبنان میں بعض مذہبی رہنماؤں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ انھوں نے اپنے اصلی وظائف اور ذمہ داریوں کو فرموش کردیا ہے اور اپنے شخصی اور ذاتی مفادات کی فکر میں لگے ہوئےہیں انھوں نے کہا کہ فوجی میدان میں امریکہ اور اس کے حامی اسلامی مقاومت حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی مدد کررہے تھے لیکن ناکام ہوگئے اور آج سیاسی میدان میں بھی اسلامی مقاومت کے خلاف نبرد آزما ہیں اور اس میدان میں بھی انھیں شکست ہوگی انھوں نے کہا جو لوگ لبنان کے سیاسی بحران کو حل کرنا چاہتے ہیں انھیں لبنان کے تمام پہلوؤں پر نظر رکھنی چاہیے

News ID 417580

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha